فیفا عالمی رینکنگ،پاکستان نے چار درجے ترقی حاصل کرلی

فیفا عالمی رینکنگ،پاکستان نے چار درجے ترقی حاصل کرلی

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان فٹبال ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹس میں کامیابیوں کا صلہ مل گیا، فیفا کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 199نمبر پر آگیا۔فیفا کی طرف سے جاری عالمی رینکنگ میں بیلجیم کا 17.29پوائنٹس کے ساتھ راج ہے، فرانس 1729.12پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور برازیل کی ٹیم1657پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اسی طرح کروشیا چوتھے، یوروگوئے پانچویں، انگلینڈ چھٹے، پرتگال ساتویں، سوئٹزر لینڈ آٹھویں، اسپین نویں اور ڈنمارک دسویں نمبر پر ہے۔یاد رہے کہ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے طویل عرصے کے بعد شکست دی تھی جبکہ حال ہی میں بنگلہ دیش میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں قومی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -