ونڈیزویمنز کر کٹر انیسا محمد ٹی 20میں ہیٹرک کرنیوالی نویں خاتون

ونڈیزویمنز کر کٹر انیسا محمد ٹی 20میں ہیٹرک کرنیوالی نویں خاتون

  

برج ٹاؤن(آئی این پی)انیسا محمد نے جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی 20میچ میں ہیٹرک سمیت 5وکٹیں لیں۔ انیسا محمد ویمنز ٹی ٹونٹی میں ہیٹرک کرنیوالی ویسٹ انڈیز کی پہلی اور دنیا کی نویں باؤلر بن گئیں۔ انیسا نے جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں ہیٹرک سمیت 5 وکٹیں لیں۔ جنوبی افریقہ کو میچ میں 9 وکٹوں سے شکست ہوگئی جبکہ ویسٹ انڈیز کی سیریز میں برتری 2-0 ہوگئی۔ انیسا محمد سے قبل پاکستان کی اسماویہ اقبال اور ثنا میر، بنگلہ دیش کی فہیمہ خاتون، بھارت کی اکتا بشت، جنوبی افریقہ کی مریزن کیپ، انگلینڈ کی نتالی سکیور، نیوزی لینڈ کی اینا پیٹرسن اور آسٹریلیا کی میگن سکٹ ہیٹرک کرچکی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -