پنجاب کے سرکاری دفاتر ، تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے سرکاری دفاتراورتعلیمی اداروں میں تمباکونوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا ۔عدالت عالیہ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری طور پر میٹنگ کر کے پابندی کے حوالے سے آج2اکتوبر کوتمام اداورں کو مراسلے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی ہے، درخواست گزار وکیل کے مطابق پبلک آفس اور تعلیمی داروں میں سگریٹ نوشی کی جاتی ہے ،تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی سے بچوں کی صحت برا اثر پڑتا ہے اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی کی عادت منشیات میں بدل رہی ہے، درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ سرکاری دفاتر میں تمباکو نوشی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، اس لئے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے ، عدالت نے اس کیس میں ڈی جی سوشل ویلفیئر کو بھی آج 2اکتوبر کوعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔
تمباکو نوشی، پابندی