مال روڈ کی اصل حالت میں بحالی کیلئے15روز کی مہلت

مال روڈ کی اصل حالت میں بحالی کیلئے15روز کی مہلت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کو اصل حالت میں بحال کرنے کے لئے 15روز کی مہلت دے دی۔جسٹس علی اکبرقریشی نے قرار دیا کہ مال روڈ کو ہر صورت اصل حالت میں بحال کرنا ہے ،غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔فاضل جج کے روبرودرخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیاکہ عدالتی حکم کے باوجود مال روڈ کو اصل حالت میں بحال نہیں کیا جاسکا ،کام بھی سست روی کا شکار ہے ۔فاضل جج قرار دیا کہ مال روڈ کو ہر صورت اصل حالت میں بحال کرنا ہے اس حوالے سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،تاریخی عمارتوں کی ٹوٹ پھوٹ سے مال روڈ کا حسن برباد ہوچکا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ مال روڈ کی تاریخی عمارتوں پر ر نگ وروغن کا کام 15روز میں مکمل ہوجانا چاہیے۔

مال روڈ

مزید :

صفحہ آخر -