میاں میر قبرستان میں تعمیرتمام ناجائز احاطے5اکتوبر تک مسمار کرنے کا حکم

میاں میر قبرستان میں تعمیرتمام ناجائز احاطے5اکتوبر تک مسمار کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میاں میر قبرستان میں تعمیرہونے والے تمام ناجائزاحاطے 5 اکتوبر تک مسمار کرنے کاحکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے عمل در آمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔عدالت عالیہ کے روبرو درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ میاں میر قبرستان کی اراضی پر قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے ،میاں میرقبرستان کی اراضی کو واگزار کروانے کا حکم دیا جائے۔فاضل جج نے قرار دیا کہ قبرستانوں میں احاطے بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ،قانون میں قبرستانوں میں احاطے بنانے کی گنجائش نہیں ۔عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ 5اکتوبر تک میاں میر قبرستان کی اراضی پر موجود تمام احاطے مسمار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

میاں میر قبرستان

مزید :

صفحہ آخر -