ماں کی جگہ بیٹے کو نوکری کی درخواست پر سی ای او ایجوکیشن کو فیصلہ کا حکم

ماں کی جگہ بیٹے کو نوکری کی درخواست پر سی ای او ایجوکیشن کو فیصلہ کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے دوران ملازمت فوت ہونے والی والدہ کی جگہ بیٹے کو نوکری نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لاہور کو بھجواتے ہوئے اس معاملہ کاایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے یہ حکم محمد ارسلان کی درخواست پر جاری کیا۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی والدہ محکمہ ایجوکیشن میں بطور سکول ٹیچر کے فرائض انجام دے رہی تھیں ، دوران ملازمت درخواست گزار کی والدہ کا انتقال ہو گیا ،قانون کے مطابق درخواست گزار کو والدہ کی جگہ پر بھرتی نہیں کیا جا رہا،وکیل نے مزید کہا کہ قانون کے تحت اگر کوئی سرکاری ملازم دوران ملازمت انتقال کر جائے تو اس کی اولاد کواس کی جگہ نوکری دی جاتی ہے ،درخواست گزار کو بھرتی نہ کرنا غیر قانونی اقدام ہے، وکیل نے استدعا کی کہ محکمہ تعلیم کو قانون کے مطابق والدہ کی جگہ پر تعینات کرنے کا حکم دیا جائے۔

بیٹے کو نوکری

مزید :

صفحہ آخر -