موسم خشک ، گرمی کی شدت میں معمولی اضافہ ، لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی
لاہور(کامرس رپورٹر)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے سے گرمی کی شدت میں معمولی اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ آج بروزمنگل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا۔ شہروں میں بھی را ت کے وقت لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ کے باعث گھریلو صارفین کی جانب سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث مجموعی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے ۔ گزشتہ روز شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی علاوہ ازیں دیہی علاقوں میں مرمت کے نام پر بھی بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔
موسم