لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس،وکلاء حتمی بحث کیلئے آج عدالت طلب

لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس،وکلاء حتمی بحث کیلئے آج عدالت طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورپارکنگ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے کیس میں لاہورپارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ حافظ میاں نعمان اوردیگرملزموں کی ضمانت کی درخواستوں میں فریقین کے وکلاء کو آج 2اکتوبر کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا۔جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس شاہدبلال حسن پرمشتمل بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی ۔ وکیل نے کہا کہ نیب نے حافظ نعمان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا،نیب نے بورڈآف ڈائریکٹرزکے ساتھ بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی نہیں کی ، عدالت میں لاہورپارکنگ کمپنی کے گرفتارچیف آپریٹنگ آفیسرعثمان قیوم اورایم ڈی کی ضمانت کی درخواستوں پر پربھی وکلاء نے دلائل دئیے۔اس کیس کی مزید سماعت آج ہوگی۔

لاہور پارکنگ کمپنی کیس

مزید :

صفحہ آخر -