شہباز شریف کے داماد عمران علی کیخلاف مقدمات ایک ہی عدالت منتقل کرنے کا حکم

شہباز شریف کے داماد عمران علی کیخلاف مقدمات ایک ہی عدالت منتقل کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں ملوث سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے داماد ملزم عمران علی یوسف کے کیس ایک ہی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیاہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی یوسف کے خلاف نیب نے پنجاب پاور ڈوویلپمنٹ کمپنی میں کرپشن کے حوالے سے ریفرنس دائر کر رکھے ہیں ،عمران علی یوسف کو عدالت میں پیش نا ہونے کی صورت میں اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا ،نیب پراسیکیوٹر کے مطابق عمران علی یوسف پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ایف او نوید اکرام سے 13کروڑ رشوت لینے کا الزام ہے جبکہ نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحقیقات کے لئے نیب طلب کیا گیا ،عمران علی یوسف طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے، عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تاہم ملزم بیرون ملک فرار ہو چکا ہے،عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کواشتہاری قرار دینے اور جائیدادیں ضبط کرنے کاحکم دیا جائے جس پر فاضل جج مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔
عمران علی

مزید :

صفحہ آخر -