وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

  

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج منگل کو ہو گا، جس میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے کا امکان ہے، تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج وزارت خزانہ میں ہو گا، جس میں ایل این جی معائدوں پر غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کو نوٹیفکیشن روکے جانے کا امکان ہے، اسکے علاوہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو بھی روکا جا سکتا ہے، ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات تک گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

وزیر خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -