پیراگون سٹی سکینڈل، سابق لیگی ایم پی اے قیصر امین بٹ گرفتار

پیراگون سٹی سکینڈل، سابق لیگی ایم پی اے قیصر امین بٹ گرفتار

  

لاہور (خبر نگار)نیب نے سابق مسلم لیگی ایم پی اے قیصر امین بٹ کو پیراگون سٹی سکینڈل میں گرفتار کرلیا،ملزم پیراگون سٹی پراجیکٹ میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے شر اکت دار ہیں۔ پیر کو نیب نے سابق مسلم لیگی ایم پی اے قیصر امین بٹ کو پیراگون سٹی سکینڈل میں گرفتار کر لیا کیونکہ تین بار ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے، جو چھاپے مارنے کے باوجود گرفتار نہیں ہو سکے تھے، اس کے حوا لے خواجہ سعد رفیق نے بھی قیصر امین بٹ کے حوالے سے انکشافات کئے تھے، اس سے پہلے نیب نے قیصر امین بٹ کو طلب کیا تھا وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ نیب نے پیرا گون سٹی کے معاملے پر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، قبل ازیں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو متعدد پر نیب نے طلب کیا تھا، ان کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں، پیراگون سٹی سکینڈل میں چیئرمین نیب نے باقاعدہ تحقیقا ت کی منظوری دے رکھی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -