سعودی عرب ملکی معیشت میں سنگ میل کا کردار ادا کرسکتا ہے ،اقتصادی ماہرین

سعودی عرب ملکی معیشت میں سنگ میل کا کردار ادا کرسکتا ہے ،اقتصادی ماہرین

  

لاہور(اسد اقبال)پاک سعودی تجارتی روڈ میپ تیار ہو گیا پہلے مرحلے میں آئل ریفائنری ،ریکوڈک اور ایل این جی کے معاہدے ہونگے جبکہ گلف ائیر لائن کو شروع کر نے کیلئے سرمایہ کاری ہو گی ۔جس کو اقتصادی امور کے ماہرین نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان ملکی معیشت کو مظبوط بنانے میں سنگ میل کا کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ سعودیہ سی پیک کا تیسرا شراکت دار بن چکا ہے ۔اقتصادی امور کے ماہرین ڈاکٹر سلمان شاہ اور تیمور علی ملک نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی تجارتی وفد کا پاکستان میں آنا اور کئی ایک اہم سیکٹر میں سر مایہ کاری کرنا حکومت وقت کا اچھا اقدام ہے جس سے پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں قدرے کمی اور ملکی معیشت کا گراف بلند ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ چین کے بعد سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے جس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ سی پیک میں سعودی عرب تیسرا پارٹنر بن گیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کو چائیے کہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی تجارتی تعلقات مظبوط بنانے کے لیے پاکستانی سفارتکاروں اہم فرائض سونپتے ہوئے کارکردگی کا موازنہ کیا جائے تو ملکی معیشت پھل پھول سکتی ہے ۔

اقتصادی ماہرین

مزید :

صفحہ آخر -