فالودہ فروش کے بعد جھنگ کا طالب علم کروڑ پتی بن گیا ،تحقیقات شروع
جھنگ( آن لائن)کراچی میں فالودہ فروش کے اکاونٹ میں سوادو ارب منتقلی کے بعد جھنگ میں طالب علم کے اکاونٹ میں 17 کروڑ روپے کا انکشاف ہو گیا ہے نجی ٹی وی چینل کے مطابق جھنگ کاطالب علم کروڑپتی بن گیا، طالب علم کے اکاونٹ سے17 کروڑروپے نکل آئے ،طالب علم کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے کے طلب کرنے پررقم کی موجودگی کاعلم ہوا،جے آئی ٹی نے اکاونٹ ہولڈرکوطلب کرلیا،تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔یاد رہے اس سے قبل فالودہ فروش عبدالقادر نامی شخص کے اکاونٹ میں سوا دو ارب روپے منتقل ہوئے ،جس کے بعد شہری کے گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی اور ایف آئی اے نے ایکشن لینے کے بعد عبد القادر کا اکاونٹ منجمند کر دیا تھا۔
طالب علم