ایل پی جی کی قیمت میں5روپے 50پیسے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں5روپے 50پیسے فی کلو اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( خبر نگار) ایل پی جی کی قیمت میں5روپے 50پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 65روپے 58پیسے اور کمر شل سلنڈر252روپے مہنگا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں38ڈالر کا اضافہ کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت 655ڈالر فی ٹن ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کے قیمتوں میں اضافہ کا درعمل پاکستان میں بھی دیکھا گیا اور ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 5روپے50پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلینڈر 65روپے 58پیسے، کمرشل سلینڈر 252روپے35پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -