شہریوں نے سروں پر برتن اور پلاسٹک کے ڈبوں سے ہیلمٹ بنا لئے
لاہور ( جنرل رپورٹر) شہر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان سے بچنے کیلئے شہریوں نے نت نئے طریقے تلاش کرلیے ہیں۔ شہریوں نے سروں پر پلاسٹک کے برتن اور پلاسٹک کے ڈبوں سے ہیلمٹ بنا لئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر شہریوں نے چالان سے بچنے کیلئے پلاسٹک کے برتن ، پلاسٹک کے ڈبے کاٹ کر سروں پر لے رکھے ہیں ، اسکے علاوہ گتے کے ڈبہ کا ہیلمٹ پہن کر بھی شہری سفر کر رہے ہیں۔
ایک شہری نے سر پر پلاسٹک پہن کر مال روڈ پر سفر کیا جس پر ٹریفک وارڈن نے اسکو روک کر چالان کر دیا۔ ٹریفک وارڈنز کا کہنا ہے کہ یہ ٹریفک وارڈن سے مذاق ہے ایسی حرکتیں کرنے والے شہریوں کو ڈبل جرمانہ کیا جائے گا۔