وزیر بلدیات سندھ کا دورۂ سوک سنٹر،22غیر حاضرافسر معطل

وزیر بلدیات سندھ کا دورۂ سوک سنٹر،22غیر حاضرافسر معطل

  

کراچی ( آن لائن)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سوک سینٹر کے دورے کے موقع پر ایس بی سی اے ماسٹر پلان کے 5 جبکہ کے ڈی اے کے مختلف ڈپارٹمنٹ میں غیر حاضر 17 افسران کو معطل کردیا۔ سعید غنی نے ماتحت حکام کو اس موقع پر سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ گریڈ 16 اور اس سے چھوٹے گریڈ کے درجنوں ملازمین کی ایک روز کی تنخواہ کاٹی جائے تمام رپورٹ مجھے فوری طور پر بھیجی جائے۔آئندہ اب کوئی بھی افسر یا ملازم تاخیر سے آیا یا بلا کسی پیشگی عذر غیر حاضر پایا گیا تو متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے ڈایریکٹرز کو ہی معطل کردیا جائے گا۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -