سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کل ،پی پی کا (ن) لیگ کی حمایت کا فیصلہ

سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کل ،پی پی کا (ن) لیگ کی حمایت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) پنجاب میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن)کی حمایت کا فیصلہ کر لیا،کل پنجاب اسمبلی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کی خالی کردہ سینیٹ کی نشست پر پی پی پی نون لیگ کے امیدوار خواجہ احمد حسان کو ووٹ دے گی جن کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر سلیم شہزاد ہونگے ۔نون لیگ کے رابطہ کرنے کے بعد پارٹی قیادت نے فیصلہ کر کے صوبائی پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کر دیا، اس ضمن میں مزید بات کرتے ہوئے پار لیما نی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے پارٹی قیادت نے نون لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایت دی ہے نون لیگ صدر شہباز شریف نے ہماری قیادت سے رابطہ کر کے حمایت مانگی تھی ۔ تحر یک انصاف کی حکومت میں آنے کے بعد فاشسٹ جماعت بن کر سا منے آئی ہے پیپلز پارٹی کسی فاشسٹ جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے سکتی۔ پنجاب میں پی پی پی کے سات ارکان کی حمایت سے نون لیگ اور پی ٹی آئی میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔یہ امربھی قابل ذکر ہے اس نشست پر ضمنی الیکشن تین اکتوبر کو ہوگا پنجاب کے تین سو بہتر کے ایوان میں سے تین سو اٹھاون ارکان کے سینیٹ انتخابات میں وو ٹ کاسٹ کر سکیں گے۔تحریک انصاف اور اتحادیوں کے پاس ایک سو پچاسی اور نون لیگ کے پاس ایک سو انچاس ووٹ ہیں ،نون لیگ کے ایک سو اکسٹھ میں سے تین ارکان نے ابھی تک حلف نہیں اٹھا یا ،تین آزاد ارکان بھی صوبائی ایوان میں موجودہیں انتہائی دلچسپ مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔ سینیٹ کی مذکورہ نشست پر انتخاب کل بروزبدھ پنجاب اسمبلی میں ہو گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -