افغانستان نے طورخم بارڈر پر قبائلیوں کیلئے ویزہ شرط ختم کر دی

افغانستان نے طورخم بارڈر پر قبائلیوں کیلئے ویزہ شرط ختم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(این این آئی )افغان حکومت نے طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان سفر کرنے والے قبائلی عوام کیلئے ویزہ کی شرط ختم کر دی۔دوسری جانب پاکستانی حکام کی طرف سے قبائلی شہریوں کی بغیر ویزہ آمدورفت پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے، سینکڑوں مقامی قبائل روزگار کی تلاش میں روزانہ کی بنیاد پر افغانستان آمدورفت کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان سکیورٹی حکام نے کہاکہ پاک افغان سرحد طورخم پر افغانستان آمدورفت کرنے والے قبائلی شہریوں پر ویزہ کی شرط ختم ہوگئی ہے، قبائل افغانستان بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں۔
طورخم بارڈر

مزید :

صفحہ آخر -