خواہش ہے افغان جہاد اپنے منطقی انجام کو پہنچے ، مولانا سمیع الحق

خواہش ہے افغان جہاد اپنے منطقی انجام کو پہنچے ، مولانا سمیع الحق

  

اسلام آباد(این این آئی) جمعیۃ علماء اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ خواہش ہے افغان جہاد اپنے منطقی انجام کو پہنچے، امریکہ سمیت بڑی طاقتیں مسئلہ حل نہیں کرنے دیتیں، اپنے کمزور کندھوں پر اتنی بڑی ذمہ داری کا بوجھ نہیں ڈال سکتا،مسئلے کے حل کیلئے چند مخلص علماء اور افغان حکمران ،پاکستان او رامریکہ کی مداخلت سے ہٹ کر خاموشی سے کسی خفیہ مقام پر مل بیٹھیں اور متحارب گروہ ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھیں۔جاری بیان کے مطابق افغان حکومت کی طرف سے آئے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد نے جمعیۃ علماء اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی،یہ ملاقات دو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی ،وفد میں افغانستان میں مختلف جماعتوں کے سرکردہ حکومتی افراد اور اہم علماء شامل تھے، جن میں سے بعض علماء جامعہ حقانیہ سے فارغ اور مولانا سمیع الحق کے تلامذہ بھی تھے ،ملاقات میں پاکستان میں افغان سفارتخانہ کے سفارتکار بھی ملاقات میں شریک تھے، وفد نے مولانا سمیع الحق سے افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی ۔

مولانا سمیع الحق

مزید :

صفحہ آخر -