حکومت ابتدائی دنوں میں ہی ایکسپوز ہو گئی، بلاول بھٹو

حکومت ابتدائی دنوں میں ہی ایکسپوز ہو گئی، بلاول بھٹو

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے نہ لگانا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں عشائیہ میں تقریر کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا حکومت ابتدائی دنوں میں ہی ایکسپوز ہو گئی۔ پیپلز پارٹی عوامی ایشوز پر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دورمیں چودھری نثار کو چیئرمین پی اے سی بنا کر اعلیٰ مثال قائم کی تھی۔ وزیرِاعظم کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں جا کر پاکستان کا ٹھوس موقف پیش کرنا چاہیے تھا، انہوں نے اقوام متحدہ نہ جا کر اہم موقع ضائع کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگومیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ایک سوال کے جواب میں کہناتھا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحریک انصاف کی حکو مت کا احتساب کرنا ہے جس کا نام ہی تحریک انصاف ہے وہ خود احتساب کے عمل سے بھاگ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -