بوٹ ماڈل کے لئے تیار ، سی پیک منصوبے میں تبدیلیوں کیلئے پاکستانی ایجنڈے پر عمل کریں گے ، چین
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہاہے کہ چین سی پیک منصوبے میں تبدیلیوں کیلئے تیار ہے اور اس حوالے سے پاکستانی حکومت کے ایجنڈے پر عمل کیا جائیگا ۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مشاورت کے ساتھ روڈ میپ تیار کیے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چین صرف اْن ہی منصوبوں کو آگے بڑھائے گا جو پاکستان چاہتا ہے یا جس میں پاکستان کی رضامندی ہوگی۔یاؤ جنگ کے مطابق یہ پاکستان کی معیشت ہے اور یہ ان کا معاشرہ ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ بیجنگ بوٹ ماڈل کیلئے بھی تیار ہے اور اپنی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کرے گا۔