فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ ، کسٹم ایکٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ ، کسٹم ایکٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہنڈی حوالہ اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کے قانون میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ قوانین میں ترمیم کیلئے وزیراعظم کو سفارش کی جائے گی ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ نان بینکنگ ذرائع سے رقوم منتقلی کے خلاف موثر مہم کیلئے پر عزم ہیں ۔ اس حوالے سے حکومتی اداروں کو مضبوط کیا جائے گا۔ ایف آئی ایکٹ 1974فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947میں ترامیم کی جائے گی ۔ کسٹم ایکٹ 1969اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010میں ترامیم تیار کرلی گئی ہیں ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ترامیم کا مقصد زرمبادلہ کی غیر قانونی نقل وحمل روکنے کے قوانین کو مضبوط کرنا ہے ۔ تمام ترامیم منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منی لانڈرنگ غیر قانونی زرمبادلہ کی ترسیل روکنے کیلئے سخت موقف اختیار کرے گی ترامیم سے ادارہ جاتی فریم ورک مضبوط ہوگا۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -