جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد ارشد داد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل مقرر

جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد ارشد داد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل مقرر

  

اسلام آباد (صباح نیوز)جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد ارشد داد کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا،تحریک انصاف نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد ارشد داد کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ 9 ماہ سے خالی تھا۔چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے ارشد داد کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ارشد داد اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کی سیٹ جہانگیرترین کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی،عمران خان نے جہانگیرترین کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رہنے کے بعد نئے سیکرٹری جنرل کے تقرر کا فیصلہ کیا، جہانگیر ترین 15 دسمبر 2017 کو سپریم کورٹ سے نااہل ہوئے تھے،سپریم کورٹ نے 27 ستمبر 2018 کو جہانگیر ترین کی نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔

جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ آخر -