ارسا کی یکم اکتوبر سے اکتیس مارچ تک صوبوں کے درمیان پانی تقسیم فارمولے کی منظوری
اسلام آباد(صبا ح نیوز)ارسا نے یکم اکتوبر سے اکتیس مارچ تک ربیع سیزن کیلئے صوبوں کے درمیان پانی تقسیم فارمولے کی منظوری دے دی۔ پانی تقسیم فارمولے کی منظوری ارسا کے ایڈوائیزری کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ہے۔چیئرمین ارسا شیر زمان کی زیر صدارت ارسا کے ایڈوائیزری کمیٹی کے اجلاس میں یکم اکتوبر سے اکتیس مارچ تک ربیع سیزن کیلئے صوبوں کے درمیان پانی تقسیم فارمولے کی منظوری دی گئی۔ ترجمان ارسا کے مطابق ربیع سیزن کے دوران پانی کا شارٹ فال 38 فیصد رہے گا جبکہ دریاوں کا بہاو 18 عشاریہ99 ملین ایکڑ فٹ رہنے کا امکان ہے۔سندھ اور پنجاب کو ربیع سیزن کے دوران 38 فیصد شارٹ فال کا سامنا رہے گا۔ ربیع سیزن کے دوران کوٹڑی ڈان اسٹریم میں عشاریہ صفر چار فیصد پانی چھوڑا جائے گا۔ ترجمان محکمہ موسمیات نے بریفنگ میں بتایا کہ ربیع سیزن کے دوران معمول سے کم بارشیں ہونگی۔دسمبر اور جنوری میں بالائی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ اکتوبر اور نومبر کے دوران معمولی بارش امکانات ہیں۔ ربیع سیزن کے دوران پنجاب کو 12.18 اور سندھ کو 9.21 ملین فٹ پانی دیا جائے گا۔ پختونخواہ کو عشاریہ 70 جبکہ بلوچستان کو 1.02 ملین ایکڑ فٹ پانی دیا جائے گا
ارسا