جے آئی ٹی رپورٹ میں میرے خلاف جھوٹ لکھا گیا، اسحاق ڈار

جے آئی ٹی رپورٹ میں میرے خلاف جھوٹ لکھا گیا، اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں میرے خلاف جھوٹ لکھا گیا ہے۔ میرے پاس 6نہیں بلکہ 2گاڑیاں ہیں اور 25اثاثو ں میں سے اب 17اثاثے ہیں ہی نہیں ، میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں۔ پیر کو اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں مجھ سے متعلق جھوٹ لکھے گئے ہیں۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ میں نے 20برس سے ٹیکس ریٹرنز نہیں کرائے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں میرے خلاف ساڑھے 3صفحات لکھے گئے ہیں۔ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے گئے ، میرے پاس 6نہیں صرف 2گاڑیاں ہیں ، ڈاکٹر نے مجھے معائنے کیلئے آج(بروزمنگل) بلوایا ہے۔
اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -