سندھ ہائیکورٹ ، وزیراعظم کی تقرری،نااہلی سے متعلق مقدمات کی تفصیلات طلب
کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی تقرری کے خلاف درخواست پر درخواست گزار اور الیکشن کمیشن کو دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عمران خان نااہلی سے متعلق مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعظم کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے عمران خان نااہلی سے متعلق مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ آگاہ کیا جائے اسلام آباد‘ لاہور اور پشاور ہائیکورٹس نے کیا فیصلے جاری کئے۔ عدالت نے درخواست گزار اور الیکشن کمیشن کو دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
عمران خان نااہلی