جعلی مینڈیٹ والوں کو عوام ضمنی انتخابات میں مسترد کر دیں گے ،حمزہ شہباز

جعلی مینڈیٹ والوں کو عوام ضمنی انتخابات میں مسترد کر دیں گے ،حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جنہیں عوام ضمنی انتخابات میں مسترد کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں لاہور کے حلقہ این اے 124کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اجلاس کے دوران کیا ۔ جس میں رکن قومی اسمبلی ملک ریاض ،علی پرویز ملک،چوہدری شہباز ،با اختر،طارق مسیح گل اور میاں طارق سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ لاہور کا ضمنی انتخاب ہمارے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ،رہنما اور کارکن جان کی بازی لگادیں۔14اکتوبر کا سورج مسلم لیگ (ن) کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور عوام جعلی مینڈیٹ والی سرکاری کی پالیسیوں کو مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ عوام مسلم لیگ (ن)کو دوبارہ حکومت میں لائیں گے اور ترقی اور غریب کی زندگی سنوارنے کا سفر وہیں سے شروع ہوگاجہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا ۔

مزید :

صفحہ آخر -