پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی قادیانی بے لگام ہو گئے ،الیاس چنیوٹی

پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی قادیانی بے لگام ہو گئے ،الیاس چنیوٹی

  

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)پنجاب اسمبلی کے رکن اور انٹرنیشنل ختم نبو ت موومنٹ کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہا ہے کہ قادیانی چناب نگر کی لیز پوری ہونے پر دوبارہ لیز حاصل کرنے کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں اور سرگودھا کے نواح میں دھڑا دھڑ اراضی خرید کر پاکستان کے اندر نئی ریاست بنانے کے چکر میں ہیں ۔ حکومت کو فوری طور پر اس کا نوٹس لینا چاہیے،تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی قادیانی بے لگام ہو گئے ہیں اور حکومت عمائدین کو استعمال کرتے ہوئے قادیانیت کے دفاع کی قانون سازی کی مذموم کوشش کر رہے ہیں ۔ تحریک ختم نبوت کی بیداری اور حکمت و انش سے قادیانیوں کو مسلسل شکست کھانا پڑی ہے ۔ قادیانی ویزے ‘پیسے اور نکاح کا لالچ دیکر نئی نسل کو گمراہ کر رہی ہے ۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اہل اسلام کے ایمان کی حفاظت کرے ۔ اس فرض سے غفلت کا مطلب نظریہ پاکستان اور قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف ہے ۔ موجودہ حکمران اقتدار میں آتے ہی شکوک و شبہات کی گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں اور عوامی اعتماد سے محروم ہوتے جا رہے ہیں ۔ اقتدار کو دوام نہیں مگر اقتدار کے ذریعہ ایسے اقدام کئے جا سکتے ہیں ۔ جن سے اخروی دوام مل جاتا ہے ۔ عمران خان عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قانون ناموس رسالتؐ کی بقاء کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد عثمان غنیؓ میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ گوجرانوالہ ڈویژن کے ختم نبوت تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

الیاس چنیوٹی

مزید :

صفحہ آخر -