پالتو مچھلی کی قیمت سوا تین کروڑ روپے

پالتو مچھلی کی قیمت سوا تین کروڑ روپے

  

سنگا پور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک پالتو مچھلی ایسی بھی ہے جس کیلئے لوگ 3 لاکھ ڈالر یعنی سوا 3 کروڑ روپے قیمت دینے پر تیار ہیں۔ مچھلی کا نام ’ایشیئن آروانا‘ ہے۔اس مچھلی کا دوسرا نام ’ڈریگن فِش‘ ہے جو عام پالتو مچھلی نہیں بلکہ جنوب مشرقی ایشیا میں بہت شہرت رکھتی ہے۔ بعض لوگوں نے اس کی قیمت کو افواہ قرار دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس مچھلی کا ایک بچہ سنگاپور میں 35 ہزار اور نایاب سفید (ایلبینو) مچھلی 80 ہزار میں آسانی سے فروخت ہوجاتی ہے۔یہ مچھلی زیادہ سے زیادہ تین فٹ تک پہنچتی ہے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسے پالنے والے اس کی پلاسٹک سرجری پر بھی رقم خرچ کرتے ہیں، آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے عمل پر 10 ہزار اور ٹھوڑی اٹھانے پر 8 ہزار روپے خرچ ہوجاتے ہیں۔جنوب مشرقی ایشیا میں اس مچھلی کو دولت اور خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایک کہانی یہ مشہور ہے کہ جب اس کے پالنے والے کا جانی یا مالی نقصان ہونے والا ہوتا ہے تو وہ اپنے ایکویریم سے باہر چھلانگ لگا دیتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -