اسپرین کئی اقسام کے کینسر کے علاج میں بھی مفید ہے، ماہرین

اسپرین کئی اقسام کے کینسر کے علاج میں بھی مفید ہے، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس دانوں کے ایک گروہ نے کہا ہے کہ اب ہمیں یہ اعلان کردینا چاہیے کہ بعض اقسام کے کینسر کے علاج میں اسپرین مفید ثابت ہوسکتی ہے۔برطانیہ میں کارڈف یونیورسٹی میں واقع کوکرین انسٹی ٹیوٹ آف پرائمری کیئر اینڈ ہیلتھ سے وابستہ پیٹر ایل وْڈ نے اس ضمن میں 71 تحقیقی جائزوں (ریسرچ سرویز) اور مطالعات کا بغور تجزیہ کیا ہے اور اس کے نتائج پبلک لائبریری آف سائنس ون کی ویب سائٹ پر شائع کرائے ہیں۔ایل وْڈ کے مطابق اسپرین کی کم خوراک دل، فالج اور کینسر کی بیماریوں میں مؤثر ثابت ہوچکی ہے اور اب اس بات کے مزید ثبوت ملے ہیں کہ اسپرین کئی اقسام کے کینسر کو روکنے یا انہیں دور رکھنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل ممتاز طبی جریدے لینسٹ میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ادھیڑ عمری میں کینسر کے شکار ہونے والے افراد میں اسپرین فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔گزشتہ برس چوہوں پر تجربات کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ کینسر کے مروجہ معالجے کے ساتھ ساتھ اگر اسپرین بھی استعمال کی جائے تو اس سے علاج کی اثر پذیری اور رفتار، دونوں بڑھ جاتی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -