سی پیک میں تمام صوبوں کو مساوی مواقع میسر آئیں گے ، اسد قیصر

سی پیک میں تمام صوبوں کو مساوی مواقع میسر آئیں گے ، اسد قیصر

  

 اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے احساس محرومی کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، سی پیک منصوبوں میں تمام صوبوں کو مساوی مواقع میسر آئیں گے،گڈگورننس اور اختیارات کا استعمال انسانیت کے احترام کے ساتھ ہو تو ہم ترقی کی منازل کو چھو سکتے ہیں، افسران دیانتداری اور ایمانداری سے اپنے فرائض دیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،کامیابی انفردیت سے نکل کر اجتماعیت کی سوچ کو پروان چڑھانے سے ہی ممکن ہے، ہمیں حضرت محمدؐ کی زندگی اور اُن کی سیرت کو مشعل راہ بنانا ہو گا، وفاق اور صوبوں کے درمیان باہمی رابطوں کے ذریعے ہم ملکی مسائل کو بہتر طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بات پیر کو خیبرپختونخوا سروس اکیڈمی پشاور کے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے 23رکنی وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان باہمی رابطوں کے ذریعے ہم ملکی مسائل کو بہتر طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں چھوٹے صوبوں کے ساتھ ہونے والے استحصال کا ازالہ کریں گے، ان کی احساس محرومی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں میں تمام صوبوں کو مساوی مواقع میسر آئیں گے، اہم ایشو ز پر صوبوں کے گلے دور کریں گے اور اُن سے مشاورت بھی کریں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ گڈگورننس اور اختیارات کا استعمال انسانیت کے احترام کے ساتھ ہو تو ہم ترقی کی منازل کو چھو سکتے ہیں،سرکاری ملازمین اختیارات کے ساتھ انسانیت کی قد ر کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -