اے ٹی سی مقدمات،صدر عارف علوی شفقت محمود کی بریت،12ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر

اے ٹی سی مقدمات،صدر عارف علوی شفقت محمود کی بریت،12ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ ...

  

اسلام آباد(آئی این پی ) صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر شفقت محمود نے پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کے درخواستیں دائر کردیں۔ پیر کو انسداددہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران 12 ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے بریت کی درخواستیں دائر کیں جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔مقدمے میں نامزد وزیراعظم عمران خان کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جاچکا ہے۔

پارلیمنٹ حملہ کیس

مزید :

صفحہ آخر -