پاکستان کو کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینگے ،مودی کی بڑھک

پاکستان کو کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینگے ،مودی کی ...

  

 نئی دلی(صباح نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ریڈیو پروگرام ’’من کی بات‘‘ میں عوام سے ماہانہ روایتی خطاب میں مودی نے کہا کہ اگر پاکستان نے کوئی اشتعال انگیزی کی جس سے امن کو خطرہ لاحق ہوا تو ایسے اقدام پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔نریندرمودی نے کہا کہ ہمارے سپاہی کسی قسم کی اشتعال انگیزی کا پورا پورا جواب دینا جانتے ہیں اور خطے میں امن کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو لائن آف کنٹرول پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ نریندرمودی نے مزید کہا کہ بھارت خطے میں امن پر یقین رکھتا ہے اوراس مقصد کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے لیکن اپنے ملک کی سلامتی اور عزت کا سودا نہیں کریں گے کیونکہسب سے مقدم ملک کا وقار ہے۔

مودی / بڑھک

مزید :

صفحہ اول -