کرپٹ مافیا کا بلا امتیاز کڑا احتساب ناگزیر کوئی دباؤ قبول نہیں ہوگا ، عمران خان

کرپٹ مافیا کا بلا امتیاز کڑا احتساب ناگزیر کوئی دباؤ قبول نہیں ہوگا ، عمران ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں قومی احتساب بیورو سے متعلق امور اور قانون کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا ء اسد عمر، فروغ نسیم، معاونین خصوصی نعیم الحق اور ارباب شہزاد نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کے ادارے کو مزید موثر اور فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ نیب کے اقدامات سے انتقام کا تاثر نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے سب کا بلاامتیاز اور کڑا احتساب ناگزیر ہے۔ اس معاملے پر کوئی دبا وقبول نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ۔اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم سے سابق رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کوجرمن چانسلر انحیلامر کل نے ٹیلیفون کرکے انتخابا ت میں کامیابی او ر وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو ہوئی۔عمران خان نے انجیلامر کل کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ جرمن چانسلر نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ اور علاقائی و عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے معاملات پر مل جل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہا ر کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر جرمن چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد،وسیع البنیاد اور دیرینہ شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جرمنی یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دا رہے اور توانائی،آٹو موبائل شعبوں میں تعاون اور پن بجلی کی پیداوار میں سرمایہ کاری کے نمایاں مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے انجیلا مرکل کو علاقائی صورتحال بالخصوص افغانستان میں مسئلے کے پرامن حل کی اہمیت اور بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے آگا ہ کیا ۔ عمران خان نے جرمن چانسلرکو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ تمام حل طلب معاملات کے حل کے لئے جامع مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ۔چانسلر انجیلا مرکل نے وزیراعظم عمران خان کو جلد دورہ جرمنی کی دعوت دی جسے وزیر اعظم نے قبول کرلیا ۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے مالدیپ کے نو منتخب صدر ابراہیم محمد صالح کو ٹیلیفون کر کے صدارتی انتخاب جیتنے اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا دونوں رہنماؤں نے پاک مالدیپ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا مالدیپ کے نو منتخب صدر نے بھی وزیر اعظم کو مبارکباد اور دورے کی دعوت دی وزیر اعظم عمران خان نے مالدیپ کے دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد مالدیپ کا دورہ کروں گا۔

وزیراعظم کو ٹیلیفون

مزید :

صفحہ اول -