لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی بنائے جانے کا امکان

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی بنائے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پاک فوج کے ڈی جی ایس آئی ایس نوید مختار سمیت 5 تھری سٹارز جرنیل اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے جبکہ ملٹری انٹیلی جنس ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی بنائے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے ر و ز یکم اکتوبر کو پاک فوج کے 5 لیفٹیننٹ جنرلز نے اپنی مدت کا آخری دن خوشی خوشی گزارا جن میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود اعوان، کور کمانڈر پشاورنذیر احمد بٹ ، آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن ہدایت الرحمان اور کمانڈر آرمی اسٹرٹیجک فورس لیفٹیننٹ جنرل میاں حلال حسین شامل تھے ۔ آج منگل سے ان کی جگہ 6 لیفٹیننٹ میجر جنرلز کو نئے عہدے سپرد کر د یئے جائیں گے ۔ملٹری انٹیلی جنس ڈی جی میجر جنرل عاصم منیر ، میجر جنرل شاہین منظر ، میجر جنرل عبدالعزیز ، میجر جنرل سید محمد عدنان ، میجر جنرل وسیم اشرف اور میجر جنرل ندیم زکی کو آرمی پرموشن بورڈ نے لیفٹیننٹ جنرلز میں پر موٹ کیا تھا جس کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھی منظوری دیدی ہے اور قوی امکان ہے ملٹری انٹیلی جنس ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرکو ہی ڈی جی آئی ایس آئی لگا دیا جائے گا ۔ واضح رہے لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان سابق آرمی چیف جنرل(ر) مشرف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے اے ڈی سی اور ملٹری سیکرٹری رہ چکے ہیں ۔
عاصم منیر

مزید :

صفحہ اول -