ڈالر یا امداد کی بات کرنے نہیں آیا، امریکہ پاکستانی قانون کا احترام کرے ، شاہ محمود قریشی

ڈالر یا امداد کی بات کرنے نہیں آیا، امریکہ پاکستانی قانون کا احترام کرے ، شاہ ...

  

 واشنگٹن(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا ڈالر لینے یا امداد کی بات کرنے نہیں آئے ٗشکیل آفریدی مستقبل سیاست سے نہیں عدالت سے جڑا ہے ٗ جس طرح ہم امریکی قانون کا احترام کرتے ہیں امریکا کو بھی کرنا چاہیے ٗپاکستان، امریکا کی مدد اور معاونت کیلئے تیار ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں امن اور استحکام ہمارے مفاد میں ہے۔امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں یہاں ڈالر یا امداد کی بات کرنے نہیں آیا ٗمیں یہاں پاکستان اور امریکا کے کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے آیا ہوں ٗجس کا فائدہ دونوں ملکوں کو ہوگا۔ ہم کافی عرصے سے اتحادی رہے ہیں اور اب وقت ہے کہ مضبوط تعلقات کو دوبارہ اسے استوار کیا جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے پاکستان سے مسلسل دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن یہ ناانصافی ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان میں عدم استحکام کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جائے۔انہوں نے کہاکہ جب آپ مشکل میں ہوتے ہیں تو آپ قربانی کے بکرے تلاش کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، امریکا کی مدد اور معاونت کے لیے تیار ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں امن اور استحکام ہمارے مفاد میں ہے۔

شاہ محمو دقریشی

واشنگٹن(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ آج(بدھ کو)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی کانگریس کے مختلف ارکان سے بھی ملاقات کریں گے اور امریکی ادارہ برائے امن میں بھی خطاب کریں گے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرینگے۔

مزید :

صفحہ اول -