بھارتی آرمی چیف حکومتی آلہ کار بننے کی بجائے ہوش کے ناخن لیں

بھارتی آرمی چیف حکومتی آلہ کار بننے کی بجائے ہوش کے ناخن لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سابق آرمی چیف جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ نے کہا ہے کہ بھارت کی آرمی وہاں کی سرکار کی انتخابی مہم چلانے کیلئے جان بوجھ کر پاکستان میں کہیں نہ کہیں چھیڑا خانی کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے پاکستان کے آذاد کشمیر کے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنی آرمی کو وہاں کی سرکار کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کی گھٹیا حرکتوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے بھارت روز بد حواسی کے مظاہرے کررہا ہے چونکہ وہاں پر الیکشن کا ماحول بن چکا ہے اس لئے وہاں کی سیاسی حکومت اپنے مقاصد کے لئے فوج کا غلط استعمال کررہی ہے اور بھارتی آرمی چیف وہاں کی حکومت کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں بھارت ہوش کے ناخن لے یہی اس کے لئے بہتر ہو گا۔
ضیاء الدین بٹ

مزید :

صفحہ اول -