حکومتی کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت نے ایسی جراٗت کی

حکومتی کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت نے ایسی جراٗت کی

  

 مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت نے اس قسم کی جرات کی ہے موجودہ حکومت نے وجود میں آتے ہی بھارت کے حوالے سے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں بنائی اور ابھی بھی کچھ پتہ نہیں ہے کہ ان کی آگے کی کیا حکمت عملی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ خارجہ پالیسی سمیت تمام قومی ایشوز کو اسمبلی کے پلیٹ فارم پر لایا جائے اور وہاں سے مشترکہ موقف اختیار کرکے پوری دنیا کو پیغام دیا جائے کہ قومی ایشوز پر ہم سب ایک پیج پر کھڑے ہیں۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -