ایسے واقعات سےا من کو ششوں کو دھچکا ، دونوں ممالک میں تناؤ بڑھے گا

ایسے واقعات سےا من کو ششوں کو دھچکا ، دونوں ممالک میں تناؤ بڑھے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قائد تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرا لقادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر انڈیا کی جانب سے فائرنگ کی خبر افسوسناک ہے اس قسم کے واقعات سے دونوں ملکوں کے درمیان تناو بڑھے گا اور خطے میں امن کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہانڈیا کی جانب سے مسلسل سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیواور جنگی جنون کو فروغ دینے سے خطے میں بسنے والے ڈیڑھ ارب سے زائد انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ایٹمی پاور ہے لیکن انڈیا پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ۔پاکستان نے ہمیشہ دو طرفہ مسائل کے حل اور خطے میں امن قائم کرنے کے لئے مذاکرات کو ترجیح دی ہے لیکن انڈیا نے ہمیشہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرکے جنگی جنون کو ہوا دی ہے جس کا فائدہ کسی کو نہیں ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -