بھارتی جارحیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے ، اقوام عالم نوٹس لے
پیپلزپارٹی کی رہنما سابق ایم این اے ثمینہ خا لد گھر کی نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ آزا د کشمیر کے وزیر اعظم کے ہیلی کا پٹر پر بھا رتی فا ئرنگ کی بھرپور مذ مت کر تے ہیں ،بھارت ایسی اشتعال انگیزی سے باز رہے ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ایسی اشتعال انگیز دہشت گر دی کی پرزور مذ مت کر تا ہے انہو ں نے کہا کہ بھا رتی جارحیت روزبروز بڑھتی جا رہی ہے ،بھا رت جو کہ خود امن کا سب سے بڑا دشمن ہے جس کی سب سے بڑی مثا ل مقبوضہ کشمیر ہے جہاں کے نہتے مسلمانو ں پر مظا لم کے پہا ڑ تو ڑے جا رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اقوام عالم اس با ت کا نوٹس لے ۔
ثمینہ خا لد گھر کی