پاک چین خنجراب بارڈر3روز کیلئے بند
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)پاک چین بارڈر خنجراب کو چین کی آزادی تقریبات کے باعث تین روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔امیگریشن حکام کے مطابق پاک چین سرحد خنجراب تین روز کے لیے بند رہے گی، دوست ملک چین کی یوم آزادی کے سلسلے میں سرحد پر آمدورفت بند کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 4 اکتوبر کو سرحد کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔