سندھ کابینہ ،3وزراء آج حلف اٹھائینگے
کراچی( سٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ میں مزید تو سیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، آج منگل کو صوبائی کابینہ میں مزید3نئے وزراء حلف اٹھائیں گے، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، نادر مگسی اور قاسم راج سومرو سمیت 3 نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب آج منگل کو گورنر ہاؤس میں ہو گی، جس میں پیپلزپارٹی کے وزراء سمیت اراکین اسمبلی اور دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کرینگی۔