امریکہ میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو بے دخل کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

امریکہ میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو بے دخل کرنے کیلئے نئی حکمت عملی ...

  

 اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) امریکہ میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو بے دخل کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ میں امیگریشن کے نئے امریکی قوانین کے اطلاق کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا۔ تاہم اس قانون کا اطلاق ایسے پاکستانیوں پر ہوگا جن کے ویزا میں توسیع کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں، البتہ امریکہ میں کام کرنے والے اور انسانی بنیادوں پر پناہ حاصل کرنے والے افراد پر نہیں ہوگا۔ امریکی سٹیزن اور امیگریشن سروسز کا کہناہے کہ اس قانون کا اطلاق امریکہ میں مستقل کام کرنے والے اور انسانی بنیادوں پر درخواست گزاروں پر نہیں ہوگا۔البتہ جن پاکستانیوں کی ایچ، ون بی ویز ا کے تحت درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں اور اس کے باوجود وہ امریکہ میں چھپ کررہ رہے ہیں۔ امریکہ انتظامیہ نئے قوانین کے تحت ایسے تمام غیر ملکیوں کو نوٹس جاری کررہی ہے اور ان کی درخواستوں سے متعلق تازہ ترین صورتحال جاننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ایچ ون بی ویزا پالیسی کے تحت ایسے تمام پاکستانی جو امریکہ میں اپنے قیام کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہوں انہیں امریکی قوانین کے تحت سزا ہوسکتی ہے۔

امریکہ / نئی حکمت عملی

مزید :

صفحہ اول -