لاہورسے فیصل آبا د کیلئے نئی نا ن سٹا پ ٹرین ’’بد ر ایکسپریس ‘‘کاآغا ز

لاہورسے فیصل آبا د کیلئے نئی نا ن سٹا پ ٹرین ’’بد ر ایکسپریس ‘‘کاآغا ز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور اور فیصل آبا د کے درمیان نئی نا ن سٹا پ ٹرین بد ر ایکسپریس کا گزشتہ روز آغا ز کر دیا گیا ہے تفضیلا ت کے مطا بق ریلوے انتظامیہ نے لاہور۔فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس شیڈول کے مطابق اب لاہور سے صبح 9بجکر 30منٹ پر روانہ ہو کر قلعہ شیخوپورہ،سانگلہ ہل سے ہوتی ہوئی 11بجکر 55منٹ پر فیصل آباد پہنچی۔پاکستان ریلوے نے ایک ماہ کے عرصے میں مسافروں کے لیے 3نئی ٹرینیں چلائی ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور سے فیصل آباد کے لیے نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کرتے ہوئے شیخ رشید نے قلیوں کا پرانا یونیفارم بحال کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ابتدائی 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے اور وہ اسے پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ریلوے میں مسافروں کی تعداد 5 کروڑ سے بڑھا کر 7 کروڑ تک لے جائیں گے اور مال گاڑیوں کی تعداد کو بھی 12 سے بڑھا کر 15 کریں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں کمی کی جائے گی اور جو پہلے ٹکٹ لے گا اسے سستا جب کہ بعد میں لینے والے کو مہنگا ملے گا۔۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے میپل لیف کے سعید سیگل اور یحیٰ سیگل کے ساتھ 2021 تک کوئلے کی ترسیل کا معاہدہ کیاہے تین سالہ معاہدے کی رو سے ریلوے ماہانہ پچاس ہزار ٹن کوئلہ ترسیل کرے گا جس سے ریلوے کو سالانہ ایک ارب بیس کروڑ کی آمد ن متواقع ہے۔فریٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلویز نے کہا کہ فریٹ کی 8 سے 10 ٹرینوں کو ہم 12 ٹرینوں تک لے جائیں گے۔وزیر ریلویز نے مزید کہا کہ میرا ٹارگٹ ہے کہ 100 دنوں میں 110 ٹرینیں چلائیں گے۔خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے حادثے کے حوالے سے وزیر ریلویز نے اے۔ایم۔ای پشاور اور ڈپٹی سی۔ایم۔ای کیرج اینڈ ویگن کو انکوائری رپورٹ مکمل ہونے تک معطل کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ٹریک کی مینٹیننس کا خیال نہیں رکھے گااسے بھی معطل کردیا جائے گا اور ہر ڈی ایس اپنی ڈویژن کی حدود میں ٹریک کی حفاظت کاذمہ دار ہوگااور جو افسر اپنے فرائض میں غفلت برتے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ وزیر ریلویز نے واجبات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری وغیر سرکاری محکمے جن کے ذمہ ریلوے کے واجبات ہیں ان سے درخواست ہے کہ ایک ہفتے کے اند ر اندر اپنے واجبات ریلوے کو جمع کروا دیں۔ریلوے نے اربو ں روپے وصول کرنے ہیں اور ہمیں اس کی سخت ضرورت ہے۔انہوں نے موہنجوداڑو ایکسپریس کے ٹریک کی حالت فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک کی انسپکشن افسران کے ہمراہ میں خود کرو ں گا۔ وزیر ریلویز نے کہا کہ 16 اکتوبر سے روحی ایکسپریس اور موہنجوداڑو ایکسپریس چلانے جارہے ہیں جن کو ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے ٹرائل بیس پر ریلوے آپریٹ کرے گا۔ اس دوران ٹینڈر جاری کر کے یہ دونوں گاڑیاں پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر دی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ تیز گام ٹرین کو اس کی پرانی شان وشوکت کے ساتھ بحال کیا جائے گا تاکہ ریلوے کو نقصان نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجنوں کے 15 شیڈز میں موجود آئل ڈپوز کا سپیشل آڈٹ کیا جائے گااور آڈٹ رپورٹ میں جو لوگ کرپشن میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔آڈٹ کیے جانے والے ڈپوز میں پشاور، کندیاں، راولپنڈی، لالہ موسیٰ، لاہور، فیصل آباد، روہڑی، کراچی، میرپور خاص، کوٹری، کوئٹہ، سبی، ملتان، سمہ سٹہ اور خانیوال کے نام شامل ہیں۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -