الیکشن کمیشن کا وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کیخلاف کارروائی کا حکم

الیکشن کمیشن کا وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کیخلاف کارروائی کا حکم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے جعلی حلف نامے جمع کرانے پر وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کیخلاف کاررو ا ئی کا حکم دیدیا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی د ر خواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ علیم خان نے پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق این اے 122 میں ہونیوالے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کرائے،ا علیم خان نے مذکورہ حلقے میں وو ٹ ٹرانسفر کرنے پر بھی جعلی حلف نامے جمع کروائے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سردار ایاز صادق کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں سیشن کورٹ میں درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی جبکہ وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کیخلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

مزید :

صفحہ اول -