بھارت کی پھر سیزفائر کی خلاف ورزی ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

بھارت کی پھر سیزفائر کی خلاف ورزی ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

  

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) بھارتی فوج نے سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جا نب سے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف کی گئی اور بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ لیپہ کے علاقوں چنیاں اور منڈا کلی میں کی گئی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ۔

مزید :

صفحہ اول -