نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مزید اقدامات ناگزیر،آئی ایم ایف

نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مزید اقدامات ناگزیر،آئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آئی ایم ایف جائزہ مشن نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا، آئی ایم ایف جا ئزہ مشن سے ایف بی آر اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کو فنانس ایکٹ 2018 میں متعارف اصلاحات اور ٹیکس نیٹ بڑھانے پر بریفنگ دی گئی۔ پیر کو آئی ایم ایف جائزہ مشن سے ایف بی آر اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات ہو ئے، مذاکرات میں ایف بی آر نے آئی ایم ایف وفد کو ٹیکس محصولات کے نظام سے متعلق بریفنگ دی۔ آئی ایم ایف وفد کو سالانہ ٹیکس محصو لا ت کے مقررہ اہداف، فنانس ایکٹ 2018 میں متعارف اصلاحات اور ٹیکس نیٹ بڑھانے پر بریفنگ دی گئی، آئی ایم ایف وفد نے نا ن فائلرکو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔

مزید :

صفحہ اول -