شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی محمد سلمان نااہل قرار

شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی محمد سلمان نااہل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 217ملتان سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب ا سمبلی محمد سلمان کو نا اہل قرار دیتے ہو ئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی 217 سے کامیاب امیدوار کی نا اہلی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد سلمان کو نااہل قرار دید یاجبکہ حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا، محمد سلمان کیخلاف درخواست ووٹرز شعیب اکمل قریشی اورطاہر حمید ا نے دائر کر رکھی تھی ، د ر خواست گزاروں کے مطابق محمد سلمان دو نا م استعمال کرتے ہیں اور ان کے دو شناختی کارڈ ہیں،ان کے پہلے شناختی کارڈ میں ان کا نام سلما ن نعیم اور تاریخ پیدائش 28 جنو ر ی 1994 ہے ،جبکہ نئے شناختی کارڈ میں ان کا نام محمد سلمان ہے اور تاریخ پیدائش1فروری 1993ہے ،کاغذات نامزدگی میں ان کا نام محمد سلمان جبکہ ٹیکس ریٹرن میں سلمان نعیم ہے ،محمد سلمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے ایک دن پہلے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں ساڑھے 17کرو ڑ جمع کرائے جہاں ان کا نام سلمان نعیم ہے۔نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان کی عمر الیکشن کے وقت 25 سال سے کم تھی،آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار محمد سلمان نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔الیکشن کمیشن نے پی پی 217 ملتان پر محمد سلمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔محمد سلمان نے کا میا بی کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان کی عمر الیکشن کے وقت 25 سال سے کم تھی اور الیکشن لڑنے کا اہل نہیں تھا۔یاد رہے محمد سلمان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 3 ہزار 578 ووٹوں سے شکست دی تھی اور بعدازاں حکومت سازی کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -