آشیانہ سکینڈل ،فواد حسن فواد اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

آشیانہ سکینڈل ،فواد حسن فواد اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔عدالت نے فواد حسن فواد 16 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،واضح رہے کہ فواد حسن فواد 88روز تک نیب کی تحویل میں رہے ،فواد حسن فواد کو نیب کی جانب سے 06 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کی عدالت میں تفتیشی افسر نے فواد حسن فواد کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا،نیب نے فواد حسن فواد پر جو الزامات عائد کر رکھے ہیں اسکے مطابق فواد حسن فواد نے بطور سیکرٹری امپلیمینٹیشن برائے وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ملزم کے وکیل نے کہا کہ فواد حسن فواد پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ،انہیں جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے نہ کیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ،فاضل جج دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ میں چاہتا ہوں کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے کیس ایک ہی روز ہوں اسی حوالے سے فواد حسن فواد، احد چیمہ، بلال قدوائی، امتیاز حیدر اور شاہد شفیق کو 16 اکتوبر کو دوبارہ احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔احد خان چیمہ کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوئی جس میں آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں ملوث شریک ملزم بلال قدوائی کی معافی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
آشیانہ سکینڈل

مزید :

صفحہ اول -