میئر نوید الحق ارائیں ا ن ایکشن ‘ تاجروں سے مال بٹورنے کے الزام پر ریکوری انچارج معطل
ملتان (سپیشل رپورٹر)میئر میونسپل کارپوریشن ملتان نویدالحق ارائیں نے شاہین مارکیٹ کے تاجروں سے رشوت وصول کرنے پر(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
ریکوری انچارج راو رفیع کو معطل کردیا ہے اور ایم او سروسز محمد یار کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ 3دن کے اندر طلب کر لی ہے۔ انجمن تاجران شاہین مارکیٹ کے وفد نے گذشتہ روز میئر ملتان نویدالحق ارائیں سے ملاقات کی ، وفد نے موقف اختیار کیا کہ شاہین مارکیٹ کا انکوائری آفیسر راو رفیع کرائے کی پرچی کاٹتے وقت 200روپے فی دکاندار رشوت وصول کر رہا ہے ، میئر ملتان نویدالحق ارائیں نے نوٹس لیتے ہوئے راو رفیع کو معطل کردیا ہے۔
معطل